شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے ہر مذہب کا احترام کریں۔
نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ایک ویڈیو اور تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور بخاری بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری سجا رہی ہیں۔
نور بخاری نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انسٹا اسٹوری میں اُن ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں اور یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔‘
نور بخاری نے کہا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری تیار کرنا بہت پسند ہے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے کیونکہ ہم سب ہی اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔‘
یاد رہے کہ عیسائیوں کا مذہبی تہوار ’کرسمس‘ ہر سال 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔