• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری کی دلکش تصویر پر جلال الدین رومی کا مشہور قول

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے دلکش تصویر کے ساتھ عظیم صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رُومی کا مشہور قول شیئر کردیا۔

اداکاری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والی نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


نور بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُنہوں نے خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ نظریں جھکائے کھڑی ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی اس دلکش تصویر کے کیپشن میں عظیم صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رُومی کا قول لکھا۔

اُنہوں نے قول کچھ یوں تحریر کیا:

دستک دیں، اور وہ دروازہ کھول دے گا
ختم ہوجائیں، اور وہ آپ کو سورج کی طرح چمکائے گا
گِر جائیں، اور وہ آپ کو آسمانوں تک اٹھائے گا
کچھ بھی نہ بنو، اور وہ آپ کو ہر چیز میں بدل دے گا
 

نور بخاری کی خوبصورت تصویر کے ساتھ معنی خیز کیپشن کو پڑھ کر انسٹاگرام صارفین بےحد خوش ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

تین سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی  کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی جبکہ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی۔

اس وقت نور بخاری کی دو بیٹیاں ہیں جن کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ 

تازہ ترین