• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا

بھارتی اداکار انیل کپور 64 بہاریں دیکھ لینے کے بعد بھی آج کسی ہینڈسم نوجوان سے کم دکھائی نہیں دیتے، اداکار کی حالیہ تصویروں میں فٹنس نے سب کو خواشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بیٹے نے بھی والد کی فٹنس پر مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو پتہ ہے کہ آپ اپنے بازو(بائیسپس) دِکھا رہے ہیں۔

انیل کپور نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی جس میں انہوں نے نیلی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور ساتھ فٹنس کے حوالے سے کیپشن بھی لکھا۔


اداکار نے کہا کہ  مجھے ٹریننگ کے بارے میں ایک چیز پسند ہے کہ یہ شخصیت میں جو مستقل مزاجی لاتی ہے۔

 انیل کپور کے بیٹے نے والد کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تصویر کے ساتھ کیپشن لکھنے کی کیا ضرورت تھی، سب جانتے ہیں کہ آپ تصویروں میں اپنے بازو(بائیسپس) دِکھا رہے ہیں۔

تازہ ترین