• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا کا قتل نہیں ہوا خودکشی کی، پولیس


کراچی کی ڈاکٹر ماہا کو قتل نہیں کیا گیا انہوں نے خودکشی کی ہے۔

پولیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، ان کے ساتھ  زیادتی کے شواہد بھی نہیں ملے۔

تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے ڈاکٹر عرفان قریشی کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔

ڈاکٹر ماہا کے کیس میں پولیس نے انتالیس گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے چند ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی، جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔

ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں بیٹی کے دوست، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا تھا اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین