• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت آنے والے مسافروں کو 14 دن ذاتی خرچ پر قرنطینہ کرنا ہوگا

کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک کے شہریوں کو کویت پہنچنے پر 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایسے افراد جو کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کے بجائے دیگر ممالک سے آرہے ہیں انہیں اپنے خرچ پر کسی مقامی ہوٹل میں صرف 7 دن کے لیے الگ تھلگ رہنا ہوگا۔


یہ افراد مزید سات دن اپنے اپنے گھروں میں گزار کر 14 دن کا قرنطینہ پورا کریں گے۔

کویت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 34 ہے جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار 326 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین