• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ایف بی آر AJCL کنسورشیم سےمعاہدہ کیلئےتیار

اسلام آباد( مہتاب حیدر) تمباکو ، چینی ، سیمنٹ ، کھاد اور مشروبات سمیت بڑے ٹیکس چوری کرنے والے شعبوں کی اصل پیداوار کا اندازہ لگانے کی خاطرٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کے لئے ایف بی آر تکنیکی اور مالی بنیادوں پر سب سے زیادہ بولی دینے والےایم / ایس اے جے سی ایل کنسورشیم سے معاہدہ کرنے کے لئےتیار ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایم / ایس اے جے سی ایل کنسورشیم کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے کہ لائسنسنگ کمیٹی برائے تشخیص رپورٹ نے یکم فروری 2021 کواعلان کیا ہے کہ ایم /ایس اے جے سی ایل کنسورشیم کو "انتہائی مفید بولی لگانے والا" قرار دیا گیا ہے۔ بولی لگانے کے عمل میں تکنیکی تشخیص (80 فیصد) اور مالی تشخیص (20 فیصد) میں حاصل کردہ سب سے زیادہ مشترکہ اسکور اس چنائو کی بنیاد ثابت ہوا۔ اب ایف بی آر نے پی پی آر اے قواعد 2004 کے ساتھ پڑھے جانے والے لائسنسنگ رولز 2019 کے مطابق ایم / ایس اے جے سی ایل کنسورشیم کو لائسنس دینے کا ارادہ کیا ہے۔ انتہائی منتظر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بنیادی طور پر آئی ٹی پر مبنی حل ہے جسے متعدد کوششوں کے باوجودگزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ایوارڈ نہیں کیاجاسکا، اب آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکسوں سے بچنے کے لیےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانا لازمی شرط ہے۔

تازہ ترین