ڈسکہ (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ این اے 75 میں پورا الیکشن مشکوک ہوگیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان فردوس عاشق اعوان کے کنڈکٹ کا نوٹس لے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کو این اے 75کا نتیجہ روکنے کی درخواست کی۔انہوں نے بتایا کہ این اے 75کا نتیجہ روکنے کی درخواست نون لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نتیجہ 23لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے اغوا کی تحقیقات تک روکا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 23 لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے جمع کئے گئے نتائج کی تصدیق کی حیثیت کے تعین تک اس حلقے کا نتیجہ روکا جائے۔