راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کے 909 ملازمین ضلع کے 56 مقامات پر حفاظتی گاردکے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ایس او پی کے مطابق یہ حفاظتی گاردیں 24گھنٹے ضلع کے اہم اورحساس مقامات پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں ان میں 7انسپکٹر، 50سب انسپکٹر،60اے ایس آئی ،104 ہیڈکانسٹیبل اور688کانسٹیبل شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جن مقامات پرراولپنڈی پولیس کی گلستان کالونی،ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ ،ہولی فیملی ہسپتال،ایچ پی ٹی روات ،خانہ فرہنگ ایران ،کے آرایل کہوٹہ،ٹیکسلامیوزیم ،پنجاب ہاؤس اسلام آباد،پنجاب ہاؤس راولپنڈی،ریڈیوپاکستان ،ریڈیورپیٹرمری ،ریڈیوٹرانسمیٹرکوہ نورملز،ساملی سینیٹوریم مری ،سیکرٹریٹ نمبر2،سیشن جج ہاؤس ،سٹیٹ بنک ،سروے آف پاکستان مری ،ٹریژری کچہری،احمدیہ عبادت گاہ نیوٹاؤن ،انسداددہشت گردی عدالت نمبرایک اوردو،بخشی خانہ انسداددہشت گردی کورٹس،بے نظیربھٹوہسپتال،کرسچن سکول مری ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی،کمشنرہاؤس ،کمشنرآفس،سی پی اوہاؤس ،ڈی جی آئی ایس آئی ہاؤس ،گورنرہاؤس مری،ہائی کورٹ لاجزمری،ججزریسٹ ہاؤس،جوڈیشل کالونی ،سی ٹی ڈی آفس،ڈی سی آفس،انٹیلی جنس بیوروآفس،آرپی اوآفس،سپیشل برانچ آفس،پولیس سٹیشن نیب ،پاسپورٹ آفس راولپنڈی،پنجاب ہاؤس مری ،آرپی اوہاؤس ،سپیشل برانچ لائن ،سپریم کورٹ لاجزمری،جامعہ تعلیم القرآن راولپنڈی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی،نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ،ایچ پی پی کہوٹہ،کوہالہ گرڈسٹیشن ،سینٹرل جیل اڈیالہ اورپولیس لائن نمبرایک شامل ہیں۔