• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے‘ بیگم ثمینہ عارف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ خصوصی نامہ نگار) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ہر سال ہزاروں خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں، بروقت تشخیص سے اِس جان لیوا مرض کا علاج ممکن ہے۔ اتوار کو مارگلہ گرینز گالف کلب میں نمائشی گالف میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم سے اب اس جان لیوا مرض پر کھل کر بات کی جانے لگی ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر ایم ایچ قاضی‘ ایم ڈی ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق ‘ شفاء فائونڈیشن اور دیگر افراد موجود تھے۔ خاتون اول نے کہا کہ بریسٹ کینسر ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
تازہ ترین