• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ماہی ’’فن زاد‘‘ سرگودھا (جنوری تا مارچ2020ء)

مدیر:صدف فاطمہ

صفحات: 160،قیمت: 360روپے

پتا: مکان نمبر51، گلی نمبر4، بلاک ڈبلیو، سیٹلائٹ ٹائون، سرگودھا

خوشی کی بات یہ ہے کہ سہ ماہی ’’فن زاد‘‘ سرگودھا، پابندی سے شایع ہورہا ہے، ورنہ کئی سہ ماہی جریدے ایسے بھی ہیں، جن کا چھے ماہ بعد بھی دیدار نہیں ہوتا۔ جریدے کے سرپرست ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، مدیرِ اعلیٰ یوسف چوہان اور مدیرہ صدف فاطمہ لائق تحسین ہیں کہ ان کا جریدہ وقتِ مقررہ پر قارئینِ ادب تک پہنچ جاتا ہے۔ شمارے میں تبّرک کے طور پر دو نعتیں شامل کی گئی ہیں،البتہ حمدِباری تعالیٰ کی کمی محسوس ہوئی کہ جس کام کا آغاز اللہ کے نام سے کیا جائے، اس میں برکت ہی برکت ہوتی ہے۔ 

اس شمارے میں غزلیں، نظمیں، خاکے، افسانے، ناولٹ، ڈرامے، مصاحبے، طنزومزاح، خودنوشت، تحقیقی و تنقیدی مضامین کے علاوہ وہ سب موجود ہے، جو قارئینِ ادب پڑھنا چاہتے ہیں۔ اگر نئی کتب کے لیے ایک گوشہ بھی مختص کردیا جائے، تو جریدے کی اہمیت میں دو چند ہوجائے۔ قارئینِ ادب کے خطوط پر مشتمل کالم بھی ہر ادبی جریدے کی جان تصوّر کیا جاتا ہے۔ بہرحال، یہ تجاویز ہیں، ایڈیٹر کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ ہر شخص کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ بلامبالغہ یہ ایک معیاری ادبی جریدہ ہے، جس نے قارئین کو ادب سے جوڑ رکھا ہے۔

تازہ ترین