• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ، سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکاری اور شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور خان سوشل میڈیا پر کم ہی دکھائی دیتی ہیں مگر اُن کے مداحوں اور فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

نیمل خاور کی جانب سے اپنی فیملی شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ بھی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

نیمل خاور کی جانب سے اپنی نئی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔


خاکے اور پینٹنگز بنانے کی شوقین نیمل کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین