• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبصورت سابقہ اداکارہ، اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں انہوں نے ساڑھی کو اپنا پسندیدہ لباس قرار دیا ہے۔

نیمل خاور خان نے پاکستان شوزبز انڈسٹری میں بہت کم کام کیا ہے مگر اُن کی کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کافی زیادہ ہے۔


نیمل خاور خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی رہتی ہیں اور شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی ساڑھی میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔


نیمل خاور خان کی جانب سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’خوبصورت سیاہ ساڑھی سے بہتر کوئی لباس نہیں۔‘

نیمل خاور خان کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداح اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرحمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی اسٹوری بھی لگائی گئی جن دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین