• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب میں ماں ہوں، بیٹی کے بغیر پر کئی گھنٹے گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، کیمرون ڈیاز

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ ا اداکارہ کیمرون ڈیاز نےہولی وڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہولی وڈ کو 2018 میں چھوڑ دینے والی اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ اب میں ماں ہوں اور سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنی بچی کے پہلے سال کے دوران فلم سیٹ پر 14یا 16 گھنٹے اس کے بغیر گزاروں۔اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران ہولی وڈ میں واپسی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کہتی۔انہوں نے کہا میں کوئی فلم بناؤں گی اس بارے میں فی الحال مجھے کچھ نہیں پتا۔ان کا شمار ہولی وڈ کی مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ’چارلیز اینجل‘’ شریک‘ ان کی مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔اداکارہ کیمرون ڈیاز کی بیٹی ریڈکس میڈن کی عمر ایک سال ہے۔واضح رہے کہ 48 سالہ کیمرون ڈیاز نے باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔

تازہ ترین