کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کراچی میں پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پرکوئی تشدد نہیں ہوا ، انھیں کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا، جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردیں، جیل سپر نٹنڈنٹ حسن سہتوکا کہناہے کہ حلیم عادل شیخ کو ہفتے کی شام 4 بجے محمد علی بی کلاس وارڈ منقتل کیا جا رہا تھا، جہاں کچھ قیدیوں نے نعرے لگائے ،جس پرحلیم عادل شیخ کو فوری واپس سپریٹینڈینٹ آفس منتقل کردیا گیا،اورکچھ لمحوں بعد حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں بی کلاس کی تمام سہولتیں فراہم کی گئیں،حلیم عادل شیخ نے جیل سپریٹینڈیٹ کو تحریری درخواست دی کہ میں بلڈ پریشر اور انجائنا کا مریض رہا ہوں ، کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹرز نے اینجو گرافی کا کہا تھا، کچھ دیر پہلے جیل ڈاکٹر نے بھی مجھے چیک کیا ہے میری طبعیت بگڑ رہی ہے مجھے فوری این آئی وی سی ڈی بھیجا جائے تاکہ میرا علاج ہو سکے، جس پر جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی وی سی ڈی منتقل کردیا ، جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرےکی تصاویر بھی جاری کرد ی ہیں۔