• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا منفی آغاز، 338 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کا دباو برقرار رہا ،نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس 338پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی حد سے گر گیا ، 55.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی ، سرمایہ کاری مالیت 54ارب 19کروڑ 96لاکھ روپے گھٹ گئی تاہم کاروباری حجم 3.92 فیصد زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباو دیکھا گیا جس کی وجہ سے پیر کو کاروبار کے شروع میں ہی منفی رحجان غالب آگیا اور معمولی اتار چڑھا و کے بعد اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 337.61پوائنٹس کی کمی سے 46227.65 پوائنٹس سے کم ہو کر 45890.04پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، کے ایس ای30انڈیکس بھی 171.55پوائنٹس کی کمی سے 19059.09 پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 203.61 پوائنٹس کم ہو کر 31647.57پوائنٹس ہو گیا ، پیر کو مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ، 162 کے بھاومیں اضافہ ، 230کے بھاومیں کمی اور 22کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، سرمایہ کاری مالیت 54ارب 19کروڑ 96لاکھ 46ہزار روپے کی کمی سے 8262 ارب 61کروڑ 56لاکھ 65ہزار روپے ہو گئی ، کاروباری حجم 2کروڑ 72لاکھ 37ہزار شیئرز کے اضافے سے 72کروڑ 20لاکھ 52ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے مارکیٹ میں ہم نیٹ ورک ، بائیکو پیٹرولیم ، ٹی آر جی ، میڈیا ٹائم ، اور دیوان سیمنٹ سر فہرست رہے ، پیر کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت بھنیئرو ٹیکسٹائل اور ہینو پاک کے شیئرز کی بڑھی جو 33.33 روپے اور 21.65 روپے فی شیئرز تھی۔

تازہ ترین