• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: ڈالر کی قیمت میں 3پیسے کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، ڈالر کی قیمت میں 3پیسے کی کمی،یورو 75پیسے تک اور پاونڈ 70پیسے تک سستا ہو گیا ، رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3پیسے گھٹ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.03سے کم ہو کر 159.00روپے اور قیمت فروخت 159.13 روپے سے کم ہو کر 159.10روپے ہو گئی ، لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.00روپے اور قیمت فروخت 159.30 روپے پر مستحکم رہی ، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے 191.75 روپے سے کم ہو کر 191.50روپے اور قیمت فروخت 75پیسے کی کمی سے 193.75روپے سے کم ہو کر 193.00روپے ہو گئی اور برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 221.70روپے سے کم ہو کر 221.50روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کی کمی سے 223.70روپے سے کم ہو کر 223.00روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین