• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہندوستانی حکومت آہستہ آہستہ مختلف فورمز پر اپنی توجہ کو بڑھا رہی ہے تاکہ وہ علاقائی، عالمی طاقتوں کی توجہ اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں سے ہٹا سکے۔عالمی میڈیا اور فکری فورموں پر ہندوستان کا نمایاں اثر و رسوخ ہے اور یہ اثر و رسوخ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ صدر بائیڈن کے تحت نئی امریکی انتظامیہ علاقائی / جنوبی ایشیائی امور سے نمٹنے کیلئے کافی منطقی نظر آتی ہے۔ لہٰذا پاکستان کو بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے امریکا کے ساتھ اپنی سفارت میں اضافہ کرنا چاہئے۔ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے بعد ہندوستانی حکومت اپنی منفی علاقائی پالیسیوں کے حوالے سے پہلے ہی بے نقاب ہوچکی ہے۔ یہ صحیح وقت ہے کہ پاکستان اپنی سفارت کاری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو ہندوستان کا منفی چہرہ دکھائے۔ پاکستان کو بین الاقوامی فورموں خاص طور پر یو این ایچ آر سی، ہیومن رائٹ واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بھارتی منفی کارروائیوں کیخلاف جارحانہ مقدمہ لڑنا چاہئے۔

تازہ ترین