• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر سے بھی فوج ہٹانے کی ضرورت ہے، فاروق عبدﷲ

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبدﷲ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں، لداخ کی طرح کشمیر سے بھی فوج ہٹانے کی ضرورت ہے، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبدﷲ کا کہنا ہے کہ خطے میں ترقی کے لیے دوستی بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور اس علاقے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے۔ فاروق عبدﷲ نے کہا دہشت گردی کو کچل دینے کے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دعوؤں کے برخلاف (مقبوضہ کشمیر میں) دہشت گردی اب بھی موجود ہے۔

تازہ ترین