• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں PTI فاتح رہی وہیں تشدد کے واقعات سامنے آئے، کنول شوزب


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو”جیو پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہاہے کہ جہاں پی ٹی آئی فاتح رہی وہیں تشدد کے واقعات سامنے آئے ،ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ڈسکہ کے انتخابات نے واضح کر دیا کہ 2018کے انتخابات کس طرح چرائے گئے تھے،سینئر تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کاالزام خودلگا رہاہے،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی کامران بنگش نے کہا کہ لیاقت خٹک سے متعلق پہلے سے رپورٹ تھی ان سے کئی بار مشاورت کی گئی ، اب جب بات واضح ہو گئی تو ایکشن لینا ضروری تھا۔رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کردار پر ہمیں خوشی ہوئی لیکن دوسری جانب آر او سے بڑھ کر جو قوت پولنگ عمل میں مداخلت کر رہی تھی ا س کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ، جگہ جگہ پولیس دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی اور شام میں نتائج بھی دھاندلی زدہ بنا دئیے گئے ،الیکشن کمیشن اپنے آدھے اختیارات بھی استعمال کرلے تو کوئی جماعت دھاندلی نہیں کر سکتی ، الیکشن کمیشن کو اپنے اختیارات ایک عام آدمی کے حقوق کے لئے استعمال کرنے چاہئیں ، ڈسکہ کے انتخابات نے واضح کر دیا کہ 2018کے انتخابات کس طرح چرائے گئے تھے ۔ رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ کچھ دن قبل عطا تارڑ مسلح جتھوں کے ہمرا ہ اسی علاقے میں گھومتے نظر آرہے تھے انتظامیہ کے چیک کرنے پر شور اور ہنگامہ مچایا گیا تھا ۔

تازہ ترین