• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو دفتر پر حملہ، اخبار فروشوں کا اظہار مذمت ، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی مذمتی قرارداد جمع

کراچی / لاہور (جنگ نیوز / نمائندہ جنگ ) مرکزی انجمن اخبار فروش نے جنگ جیو نیوزکراچی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے جبکہ حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن اخبار فروشاں کا ہنگامی اجلاس محمد اقبال نون کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں شریک جنرل سیکرٹری حمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر، شفیق بھائی، سیکرٹری مالیات ناصر نثار، مشتاق میمن، رفیق میمن اور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور روزنامہ جنگ اور جیو پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ علاوہ ازیں جنگ جیو نیوزکراچی کے دفتر پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ن لیگی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی قرار دادمیں کہا گیا کہ شر پسند عناصر نے جیونیوز کے دفتر میں تھوڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں کیا۔میڈیا ہائوسز پر حملے آزادی صحافت پر حملوں کے مترادف ہیں۔ سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے اس طرح ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے۔ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔

تازہ ترین