پنجگور(نامہ نگار) پنجگور سے متصل ایرانی سرحدی حدود میں گجر فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا جسے پنجگور لیویز نے سول اسپتال پہنچایا،سرحد سیل۔ شمسی ولد عبدالسلام سکنہ خاران کے مطابق واقعہ ایرانی حدود میں پیش آیا جہاں گجر فورسز کی فائرنگ سے اس سمیت درجنوں لوگوں کو گولیاں لگیں جن میں ایک ایرانی باشندہ ہلاک ہوا جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم دیگر ذرائع سے مزید نقصانات کی تصدیق نہیں ہوسکی شمسی کے مطابق وہ تیل لاکر پنجگور بیچتا ہے ۔ اور جو لوگ فائرنگ کی زد میں آئے وہ بھی ایران سے تیل لانے والے ہیں۔