آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

K4منصوبہ ایک ہفتے میں باقاعدہ واپڈا کے حوالے کردیا جائیگا

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)کے فور منصوبہ آئندہ ایک ہفتے میں باقاعدہ واپڈا کے حوالے کر دیا جائے گا، واضح رہے تعطل کے شکار اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پہلے ہی وفاقی حکومت واپڈا کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے بتایا کہ منصوبے کے چار اہم کمپونٹنس کنڈیوٹ،پمپنگ،ٹریٹمنٹ اور پاور کو واپڈا مکمل کرے گی جبکہ سپر ہائی وے پر آخری پمپنگ اسٹیشن سے شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے سسٹم ڈالنے کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے، واضح رہےکراچی کو پانی کی فراہمی کے عظیم منصوبہ کے فور کے پہلے فیز260 ایم جی ڈی پر گزشتہ دو سال سے کام مکمل بند ہے، کام میں تاخیر اورتعطل کی وجوہات جاننے کیلئے حکومت سندھ پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے اور جلد ذمہ دار افسروں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے

اہم خبریں سے مزید