آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سنکیانگ میں اقوام متحدہ کیلئے دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے سنکیانگ میں بسنے والے ایغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات کے بارے میں ’توہین آمیز بیانات‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مذہبی آزادی اور لیبر حقوق حاصل ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جانچ پڑتال کی دعوت دی لیکن کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کا دروازہ اقوام متحدہ کے سربراہ کیلئے ہمیشہ کھلا رہے گا، ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک کے لوگوں نے زمینی حقائق اور حقیقت کو جانا ہے، چین سنکیانگ کے دورے پر اقوام متحدہ کے حقوق کے سربراہ مشیل بیچلیٹ کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم 10 لاکھ مسلمان دور دراز کے مغربی خطے کے کیمپوں میں نظربند ہیں۔ چین بدسلوکی سے تعلق بیان کی تردید کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید