آپ آف لائن ہیں
پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی: وارداتوں میں ملوث جعلی میجر ساتھی سمیت گرفتار

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم اغواء برائے تاوان، جعل سازی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم فخر عباس اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، ملزمان سے اسلحہ، جعلی دستاویزات ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔


گرفتار جعلی میجر فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی ہے جس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔

ملزم جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید