• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد

پاکستان بیس بال فیڈریشن نےاگلے سال امریکا میں ہونے والے ورلڈ بیس بال کوالیفائیر رائونڈ میں حصہ لینے والی قومی ٹیم کے لئے تیز ترین پچر کی تلاش شروع کردی ہے، ایسا کھلاڑی جس کی تھرو کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہوگی اسے بہترین تربیت فراہم کی جائے گی،فیڈریشن نے 100 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے تھرو کرنے والے پچر کے لیئے 10 لاکھ کی خصوصی رقم بطور انعام رکھا ہے۔ 

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرفیڈریشن کے صدر جاوید کریم نے کہا ہے کہ کھیلوں میں پاکستان کے شاندار ماضی کوواپس لانے کیلئے ہم سب کومشترکہ جدوجہدکرنا ہوگیان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف عظیم کیجانب سے کراچی کلب میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
اسنوکر فیڈریشن کے عہدے داروں کے اعزاز میں آصف عظیم کے استقبالیہ کا گروپ

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر محمد سلیم راجپوت، کے ایم سی کے میٹروپولیٹن کمشنر سید افضل زیدی، گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈاکٹر فرحان عیسی، ڈپٹی سیکریٹری گورنر ہاؤس محمد نعیم سندھو، سیکریٹری کراچی کلب امین مرچنٹ،کراچی ٹیکس بار کے صدر محمد ذیشان مرچنٹ، کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، سیکریٹری مراد حسین اور محمد ناصر بھی موجود تھے اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات کو کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے ایوارڈز اور کراچی کلب کے سیکریٹری امین مرچنٹ کیجانب سے تحائف دئیے گئے۔

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
کراچی ہاکی لیگ میں انعام دیا جارہا ہے

سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران سید سخاوت علی، غلام یاسین، مختار احمد خان، عابد نعیم خان اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اسپورٹس بنگل خان مہر سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر ،چیئرمین ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سیکریٹری احمد علی راجپوت کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ڈاج بال ایسوسی ایشن کورجسٹریشن دے دی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد نے بدرالحسن اسپورٹس کمپلکس، ناظم آباد نمبر 3 کا دورہ کیا اور کمپلیکس کے بارے میں کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد معین الدین اور سابقہ انٹر نیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین سے رپورٹ حاصل کی۔

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
الصغیر ہاکی کلب کے نئے سرپرست حاجی اشرف کو اسٹک پیش کی جارہی ہے

انہوں نے کمپلکس کے بارے میں تفصیلی بھی طلب کی ہے، انہوں نےچوتھی نیشنل ماس ریسلنگ چمپئن شپ کے سلسلے میں سندھ ماس ریسلنگ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بھی دیکھےاور نارتھ ناظم آباد جمخانہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں شرٹس بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آرسندھ فواد خان، ڈائرکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر ڈسٹرکٹ سینٹرل اکبر حسین، سابق انٹرنیشنل پلیئرز ماہیہ معین، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی محمد ندیم خان، سیکرٹری، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کاشف احمد فاروقی، سیکرٹری سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ناصر علی اور سیکرٹری کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے محمّد معین الدین بھی موجود تھے. کھیلوں کی معروف شخصیت و بلڈر حاجی اشرف الصغیر ہاکی کلب کے سرپرست اعلیٰ بن گئے۔ 

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
سسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل فاطمہ صائمہ احمد کو ما ہیہ معین گلدستہ پیش کرتے ہوئے

انہوں نے الصغیر ہاکی کلب کے عہدے داروں کو بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا، حاجی اشرف نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع الصغیر ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی کا دورہ کیا ان کے ساتھ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی بھی تھے مہمانوں کا الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں و صدر سید صغیر حسین اور سیکریٹری عظمت پاشا نے استقبال کیا، کلب کی جانب سے حاجی اشرف کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی ۔ 

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
اسپورٹس جرنلسٹ محمود ریاض، سابق قومی کرکٹ کپتان رمیز راجہ کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزحکومت سندھ امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کھیل دلوں کو فتح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں وہ ہمارے لئے باعث فخرہیں بینائی سے محروم افرادنے جہاں عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی ودیگرفنی میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کیجانب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
بلائنڈ کر کٹ کی تقریب میں سکریٹری کھیل امتیاز علی شاہ کو شیلد دی جارہی ہے

پاکستان کے سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹرارشد ملک انتقال کر گئے وہ 73 برس کے تھے، قیوم آباد کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کراچی کی 12 ٹیموں کو شکست دے کر شمشاد خان کی خطرناک الیون نے فتح اپنے نام کر لی۔ فاتح ٹیم کو چالیس ہزار روپے دیئے گئے۔ 

بیس بال کھلاڑیوں کی تلاش، اسنوکر تقریب کا انعقاد
آل پاکستان شوٹنگ بال ٹور نامنت کی افتتاحی تقریب پر لی گئی تصویر

مہمان خصوصی شمشاد خان نے کہا کہ قیوم آباد میں کھیلوں کی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا عظیم مشن ہے، بہترین بیٹنگ پر یاسر خان جبکہ بولنگ پر توفیق احمد کو خصوصی انعامات دیاا گیا۔ آخر میں مہمان گرامی شمشاد خان ، عطا خان ، عامر ظفر ، یونس تنولی، خان افسر ، طارق خان جدون ، گلاب خان اور جاوید ولی نے فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین
تازہ ترین