• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں کھیلوں کی دو اہم شخصیات رخصت ہوگئی

پچھلے ہفتے کراچی میں کھیلوں کی دو اہم شخصیات باسکٹ بال کی سدا بہار شخصیت عبد الناصر اور والی بال کے عبد الکریم مغل اس دنیا سے رخصت ہوگئے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عبد الناصر نے کراچی میں باسکٹ بال کی ترقی کے لئے جو خدمات انجام دیں ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، آرام باغ باسکٹ بال کورٹ جو اب ان سے موسوم ہیں ان کا بسیرا تھا وہ ہر وقت اس کورٹ پر متحرک نظر آتے تھے، انہوں نے قومی سطح پر کراچی کے کھلاڑیوں کو آگے لانے میں اہم رول ادا کیا۔ 

وہ کراچی باسکٹ بال کی سب سے زیادہ متحرک شخصیت تھے ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی،بیماری کے باوجود وہ باسکٹ بال کورٹ پر کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ان کو فعال رکھنے میں مصروف نظر آتے تھے، ان جیسی شخصیت مدتوں میں پید اہوتی ہے، ان کی طرح کراچی والی بال ایسوسی ایشن کے صدر عبد الکریم مغل بھی فزیکل ایجوکیشن اور والی بال کو فروغ دینے میں نمایاں رہے،وہ فیزیکل کالج کے سابق پرنسپل بھی تھے۔

ان دونوں عہدے داروں کے انتقال پر سندھ اولمپکس کے سکریٹری احمد علی راجپوت، سیدی محفوظ الحق، آ صف عظیم، اصغر بلوچ،غلام محمد خان، سندھ والی بال کے سیکریٹری شا ہد مسعود اور انجینیئر شاہ نعیم ظفر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین