• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں اُن کے مداح و فالوورز دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ اُن کے جنون کا ایک طریقہ ہے،‘ مہوش نے اپنے کیپشن میں بم کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے ۔

مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک انسٹرکٹر کی موجودگی میں پستول سے نشانہ لگاتے ہوئے فائرنگ کر رہی ہیں۔

مہوش حیات کی ان تصاویر پر اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔


مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی زُمرے میں آتی ہیں۔

تازہ ترین