آپ آف لائن ہیں
جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈرامہ کم لکھا، شاعری تب کرتی ہوں جب آمد ہو، یاسرہ رضوی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی اداکارہ یاسرا رضوی کہتی ہیں کہ جنہوں نے تھیٹر کیا ہو ان کی اداکاری میں اس کی جھلک نظر آجاتی ہے ان کی باڈی لینگوئج اور لفظوں کی ادائیگی ہی الگ ہوتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ’ڈرامہ کم لکھا ہے اور شاعری تب کرتی ہوں جب آمد ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر میری شاعری کی ویڈیوز کو جتنا اچھا رسپانس ملتا ہے اسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔نعمان اعجاز، ثمینہ احمد، نمرا بُچہ، ثروت گیلانی، اسما عباس اور وسیم عباس جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ’سب بہت بڑے اداکار ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔‘یاسرا رضوی کے مطابق ’آج کل ویسے ہی ڈرامے لکھے جا رہے ہیں جیسے لوگ دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ کہانیاں یکسانیت کا شکار ہیں کہیں نہ کہیں کچھ تو مختلف بن رہا ہے۔یاسرا کے مطابق ’جس طرح سے ٹی وی فلم الگ الگ میڈیم ہیں ویسے ہی ویب بھی الگ میڈیم ہے، میرا ویب کے لیے کام کرنے کا تجربہ بہت ہی دلچپسپ رہا ہے۔’ویب سیریز چڑیلز کی کہانی کسی کو پسند آئی کسی کو نہیں۔ سوشل میڈیا پر ملا جلا رسپانس آیا۔ پبلک کے ایک حصے کو تو یہ بھی لگا یہ کہ اس کا کونٹینٹ ہی پاکستانی نہیں ہے لیکن مجھے تو کونٹینٹ کافی پاکستانی لگا۔ایک سوال کے جواب میں یاسرا رضوی نے کہا کہ ’میں نے اپنے سے دس سال کم عمر لڑکے سے

شادی کی، یہ سٹیپ لوگوں کے لیے کسی اچنبھے سے کم نہیں تھا۔‘’میں بچپن سے ہی اپنے فیصلے خود کر گزرتی ہوں، کبھی کوئی فیصلہ کرتے وقت کسی کے مشورے کی ضرورت ہو تو کر لیتی ہوں۔‘یاسرا کا کہنا ہے کہ ’میرا پبلک امیج یہ ہے کہ میں بہت ہی مضبوط عورت ہوں۔یاسرا کہتی ہیں کہ ’انہیں اپنی آواز کو اثاثہ سمجھنا چاہیے کیونکہ ان کی آواز کا کردار ہے ان کی شاعری کی ویڈیوز اور اداکاری میں۔‘ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ ’دنیا میں ہر جگہ ہر ملک میں عورتوں کو مختلف نوعیت کے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ ’لیکن باہر کے ملکوں میں مردوں اور عورتوں کو شخصی آزادی حاصل ہے ۔

دل لگی سے مزید