آپ آف لائن ہیں
پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ورون دھون اور کریتی سینن فلم بھیڑیا میں ساتھ نظر آئیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ کریتی سینن کی جوڑی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئے گی۔ ہدایت کار امر کوشک ہارر فلم ’بھیڑیا‘ بنانے جا رہے ہیں۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی سینن ایک ساتھ نظرآئیں گے ۔ یہ فلم دنیش ویزان کے پروڈکشن ہاؤس کی تیسری ہارر فلم ہوگی فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے علاوہ اس کا ٹیزر بھی آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ٹیزر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی گھنے جنگل میں اچانک بھیڑیا بن جاتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ورون دھون اس بھیڑیے کا کردار نبھائیں گے۔ ابھی تک کریتی سینن کے کردار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ورون دھون کا کردار جو ٹریلر میں دکھایاگیاہے اس سے اس بات کا اندازہ تو ہو جاتا ہے کہ فلم نوجوانوں کو پسند آئے گی۔واضح رہے ہندوستان میں ہارر فلموں کی روایت بہت کم ہے۔ٹیزر میں بتایاگیا ہے کہ یہ فلم 14 اپریل 2022 کو نمائش کے لئے ریلیز کی جائے گی۔ ورون دھون اور کریتی کی ساتھ میں دل والے کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی۔ فلم میں ورون دھون

اور کریتی کے علاوہ ابھیشیک بنرجی اور دیپک ڈوبریال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

دل لگی سے مزید