• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین پاسپورٹ معاملہ انتہائی پیچیدہ، نظرثانی کی جائیگی، بورس جانسن

لندن (سعید نیازی/شہزاد علی) وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ پیچیدہ ہے لیکن اس پر نظرثانی کی جائے گی اور نظرثانی کے معاملے کی سربراہی کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو کرینگے۔ مغربی لندن کے اسکول کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے مزید کہا کہ پب یا تھیٹر جانے کیلئے ویکسین پاسپورٹ دکھانا ’’نیا پن‘‘ ہوگا۔ انہوں نے اس قوی امید کا اظہار بھی کیا کہ انگلینڈ میں 21 جون سے لاک ڈائون کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے گارنٹی نہیں دے سکتے، اور لوگوں کو بدستور محتاط رہنا ہوگا۔ بورس جانسن نے کہا کہ ویکسین پاسپورٹ کے حوالے سے ’’اخلاقی مسائل‘‘ اور حکومت کی طرف سے اسے لازمی قرار دینے کی صورت میں مسائل درپیش ہونگے۔ ہم ان کے بارے میں تعصب والا رویہ اختیار نہیں کرسکتے، جنہوں نے کسی وجہ سے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں کوئی طبی مسئلہ درپیش ہو، اور اگر لوگ جان بوجھ کر ویکسین نہیں لگوا رہے تو یہ ان کی غلطی ہے۔

تازہ ترین