آپ آف لائن ہیں
ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روس میں نئی قسم کے برڈ فلو سے 7افراد متاثر

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس میں نئی قسم کے برڈ فلو ایچ 5 این 8 سے 7 افراد کے متاثر ہونے کے بعد حکام نے عالمی ادارہ صحت کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے۔ چند ماہ سے ایچ 5 این 8 برڈ فلو کی وبا سے روس، یورپ، چین، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا سمیت کئی علاقوں کی مرغیاں اور بطخیں شدید متاثر ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس وائرس نے انسانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی طرح برڈ فلو یا ایویئن انفلوئنزا وائرس کی بھی درجنوں اقسام ہیں۔

یورپ سے سے مزید