• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان، میں پورے کیریبین کا وزیر اعظم ہوں، کرس گیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیورس باس کے نام سے جانے والے کرس گیل پی ایس ایل کیلئے 15سال بعد پاکستان آئے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور 1000 سے زائد چھکے لگانے والے کرس گیل نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عمران خان جیسا کرکٹر آج پاکستان کا وزیراعظم ہے،کیریبین میں ہر جزیرے کا اپنا وزیراعظم ہوتا ہے، مگر میں یونیورس باس ہوں اور لیے پورے کیریبین کے وزیراعظم ہوں۔ تاہم اپنے تمام وزرائے اعظم کی عزت کرتا ہوں۔ منگل کو وطن روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے اس مشکل وقت میں کرکٹ کھیلنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے حالات جلد بہتر ہوجائیں گے ۔ پندرہ سال بعد پاکستان آنا اچھا لگا، احتیاطی تدابیر کے باعث میچز میں عوام کی حاضری محدود رہی مگر پھر بھی تماشائیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ 2006میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے کرس گیل کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی ملتان ٹیسٹ میں اپنی 94رنز کی اننگز یاد ہے، پھر محمد یوسف اور یونس خان کی بیٹنگ کی وجہ سےانہیں تپتے سورج میں لمبی فیلڈنگ کرنا پڑی تھی۔

تازہ ترین