• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم ڈار کی انٹرنیشنل مصروفیات، سپر لیگ کیلئے متبادل امپائرز مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ علیم ڈار متحدہ عرب امارات میں افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ علیم ڈار اب 23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔

تازہ ترین