• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائیوں کی کم تعداد، شاہد آفریدی کی بیٹنگ نہ آنے پر شائقین مایوس:جھلکیاں

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے چوتھے روزبھی تماشائیوں کی تعداد زیادہ نہیں رہی، بیشتر شائقین ٹکٹ لئے ہاتھوں میں گھومتے رہے، جن کا کہنا تھا کہ انہیں بہت پیدل چل کر آنا پڑا ، جبکہ سیکیورٹی کی سختی کی وجہ سے انکلوژر میں جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کی بیٹنگ نہ آنے کی وجہ سے تماشائیوں کو مایوس ہوئی ، اسٹیڈیم میں تماشائی شاہد کو لائو کے نعرے لگاتے رہے۔ وہاب ریاض کی ناقص کار کردگی پر ایک خاتون نے آواز لگائی ریٹائرمنٹ لے لو۔ شاہنوا دھانی بولنگ کے لئے تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ان کا تالیاں بجاکر استقبال کیا۔

تازہ ترین