• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، فارقلیط گورنمنٹ بوائز اسکول میں توڑ پھوڑ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں اردو بازار کے عقب میں واقع فارقلیط گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں منگل کی شام بنا اطلاع نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں کرنے کے بعد عمارت فوری خالی کرنے کا حکم دیا، کہا جارہا ہے کہ مذکورہ اسکول نجی عمارت میں لگ بھگ پانچ دہائیوں سے قائم ہے جس کا کرایہ حکومت کی جانب سے ادا کیا جارہا ہے۔ عمارت کو نقصان پہنچانے والے افراد مبینہ طور پر خود کوضلعی انتظامیہ کے اہلکار ظاہر کررہے تھے۔ اہل محلہ کی جانب سے اسکول اسٹاف کو مطلع کیے جانے پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سرفراز احمد اور اسکول ٹیچر اکرم موقع پر پہنچے۔ وہاں موجود دو پولیس موبائلز نے استفسار پر انہیں بتایا کہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ سنٹرل ایجوکیشن آفس کے مطابق اسکول عمارت خالی کرنے سے متعلق کوئی نوٹس یا عدالتی حکم نہیں موصول ہوا ہے۔ دریں اثنا اس قسم کی کوشش گزشتہ برس بھی کی گئی تھی جسے بروقت اقدام سے ناکام بنادیا گیا تھا۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایک بلڈر کی مذکورہ عمارت پر نظر ہے۔

تازہ ترین