• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری سلنڈرز کی تنصیب کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسکول وین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی سلینڈرز کی تنصیب سے متعلق درخواست پر غیر معیاری سلینڈرز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی این جی مالکان کو ایچ ڈی آئی پی سرٹیفائڈ ورکشاپس قائم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 6 اپریل تک سماعت ملتوی کردی ہے۔ منگل کو دوران سماعت پولیس کی غیر معیاری سلینڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران سماعت آئی جی سندھ کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی سندھ خود پیش ہو کر وضاحت کریں۔ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ وہیکل قوانین میں جرمانے اور سزائوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیسا قانون ہے کوئی ٹریکر نہیں لگانا چاہتا تو آپ پانچ ہزار روپے جرمانہ لگائیں گے ؟ لوگ کیمرے بھی خود لگائیں اور حفاظت بھی خود کریں ؟ ایسا قانون بنائیں جو قابل عمل بھی ہو ۔

تازہ ترین