اسلام آباد (رانا غلام قادر) نئے آئی جی پولیس سندھ کی دوڑ میں محسن حسن بٹ بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے آئی جی سندھ کیلئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء، آئی جی خیبر پختونخوا ثنا ء اللہ عباسی اور کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کے نام زیر غور ہیں۔تاہم اب اس دوڑ میں محسن حسن بٹ بھی شامل ہو گئے ہیں اور ان کا نام بھی زیر غور ہے۔ وہ ان دنوں او ایس ڈی ہیں اور اس سے پہلے آئی جی بلوچستان فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نےمشتاق مہر کو تبدیل کرنے کا ا صولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعظم کے دورہ سری لنکا کے بعد ہوگا۔