کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، سندھ پولیس نے 16فروری کی سرگرمیوں سےمتعلق انکشافات پرمبنی رپورٹ تیار کرلی۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حلیم عادل اورساتھی انتخابی حلقےمیں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائےگئے، حلیم عادل کے3گارڈز شعیب بروہی، مصطفیٰ بروہی اور ظفر بروہی کی شناخت کرلی گئی، پی ایس 88 میں حلیم عادل جعلی نمبرپلیٹ کی حامل گاڑی میں گھومتے رہے۔
ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پاس سفید رنگ کی گاڑی موجود تھی،حلیم عادل شیخ مبینہ طور پر اسمگل شدہ گاڑی استعمال کررہے تھے،حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے ڈالے میں اسلحہ بردار گارڈز سوار تھے،پولیس نےمسلح افراد کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا،فوٹیج میں نظرآنے والااسلحہ پولیس نے تحویل میں نہیں لیا۔
فوٹیج میں نظرآنے والی ایک کلاشنکوف تاحال لاپتہ ہے،حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نےتحویل میں نہیں لی،حلیم عادل کی گاڑی پرگولی لگی یا پتھر؟ فارنزک بھی نہیں کروایاگیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو مزید دو مقدمات کا سامنا کرپڑسکتا ہے،گاڑی کے رنگ کی تبدیلی جعلسازی ہے،جس پرمقدمہ درج ہوسکتاہے،مبینہ طورپرنان کسٹم گاڑی اورجعلی نمبرپلیٹ کےاستعمال پربھی مقدمات ہوسکتے ہیں۔