آپ آف لائن ہیں
پیر23؍ رجب المرجب 1442ھ 8؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مہنگائی سے عاجز عوام حکومت اور اپوزیشن سے ناامید ہوچکی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک غربت اور مہنگائی سے عاجز عوام حکومت اور اپوزیشن سے ناامید ہوچکی ہے اور پاک سر زمین پارٹی کی محنتی، ایماندار اور قابل قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے،معاشی شہ رگ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرائی جائے، قوم جان گئی ہے کہ جنہوں نے 300ارب روپے میں سے تین روپے کی چوری نہیں کی اور پاکستان کی معاشی شہ رگ کو دنیا کے 12 تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں تبدیل کردیا، صرف وہی پاکستان کی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کے تمام مسائل اور پاکستان کے 95 فیصد عوامی مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پیش کردہ چھ نکات میں موجود ہے۔ حکمران جتنی دیر سے ہمارے پیش کردہ حل پر عمل درآمد کریں گے، اتنا ہی زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچے گا۔سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات وزراء اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر نچلی ترین سطح تک منتقل کیے جائیں۔ دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی

ایوارڈ کا اجراء یقینی اور لازم بنایا جائے۔ تیسرا یہ کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرائی جائے اور اسی تناسب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھائی جائیں۔

اہم خبریں سے مزید