• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووڈ 19 سے حاملہ خواتین میں اسقاط حمل کا خطرہ نہیں بڑھتا، تحقیق

کراچی (جنگ نیوز) دوران حمل کووڈ 19 سے خواتین میں اسقاط حمل یا پیدائش کے بعد بچے کی موت کا خطرہ نہیں بڑھتا۔ تاہم کووڈ 19 کا شکار ہونے والی حاملہ خواتین میں قبل از وقت پیدائش کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امپرئیل کالج لندن کی اس تحقیق میں امریکا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 4004 حاملہ خواتین کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا تھا۔ ان خواتین میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی تھی یا شبہ تھا جن میں سے 1606 کا تعلق برطانیہ اور باقی امریکا کی تھیں۔ ان تمام خواتین کے ہاں جنوری سے اگست 2020 کے دوران بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ تحقیق کے دوران کسی بچے کا انتقال نہیں ہوا جبکہ حاملہ خواتین میں اسقاط حمل یا کم پیدائشی وزن کے خطرے کو بھی دریافت نہیں کیا گیا۔ تاہم ڈیٹا سے عندیہ ملا کہ کووڈ کے نتیجے میں قبل از وقت پیدائش (حمل کے 37 ہفتوں سے قبل) کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ برطانیہ میں کووڈ سے متاثر 12 فیصد جبکہ امریکا میں 15.7 فیصد حاملہ خواتین کے ہاں بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین