• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، عالمی دفاعی نمائش ریاض میں 6مارچ سے شروع ہوگی

ریاض(شاہدنعیم) عالمی دفاعی نمائش سعودی دارالحکومت ریاض میں 6سے 9مارچ 2022 میں منعقد ہوگی۔ عسکری مصنوعات کا ادارہ (ایس اے ایم آئی ) کے تعاون سے اس کے انتظامات کرے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری ( جی اے ایم آئی) نے عالمیدفاعی نمائش کے ہیڈکوارٹر کا ڈیزائن متعارف کروایا ہے۔ ڈیزائن میں مملکت کی روایتی طرز تعمیر کی جھلک ہے۔ اسے ایک پلیٹ فارم کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تمام جدید ساز وسامان کی ایک جگہ نمائش کی جا سکے۔ سعودی خبررساں کے مطابق سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے 50 فیصد تک عسکری مصنوعات اپنے یہاں تیار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی عسکری صنعتوں کی کمپنی (ایس اے ایم آئی ) اس حوالے سے کلیدی کردارادا کررہی ہے۔

تازہ ترین