• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے جوہری تنصیبات کے اچانک معائنے کی سہولت روک دی

تہران/واشنگٹن(جنگ نیوز)ایران نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے اچانک معائنہ کرنے سے روک دیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے واضح کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوہری پروگرام جاری رکھنے کی دھمکیوں میں آکر ایران سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ یورینیئم افزودگی کو روکنے اور مذاکرات پر راضی ہونے سے قبل امریکا ایران پر عائد پابندیاں نہیں اُٹھائے گا۔ادھر ایران کے ایک سرکاری اخبار میں حکومت کو جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت اقدامات اپنانے پر خبردار کیا گیا ہے کہ ایران عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔ایران کے سرکاری اخبار ’ڈیلی ایران‘ نے سخت مؤقف اپنانے والے اراکین پارلیمان پر بھی تنقید کی ہے جنہوں نے پیر کے روز حکومت کے جوہری پروگرام کے حوالے سے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین