• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ اور سمیر میر کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16میں منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سمیر میر شیخ کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 16میں منتقل کردی۔ درخواست ضمانت کی سماعت 24 فروری کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف میمن گوٹھ اور گڈاپ تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، ملزمان کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ، فائرنگ کرنے، بلوہ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیجا جاچکا ہے جبکہ حلیم عادل شیخ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین