• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بلا خوف کارروائی کی جائے، ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چار ڈائریکٹوریٹس ایڈمن و فنانس، میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ، لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ اور انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا،جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹرشہزاد حیدر نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے ایمانداری اور تندہی سے کام کیا جائے۔ انہوں نے ایم پی اینڈ ٹی ای کو ہدایت کی کہ غیرقانونی و غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین