• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہرہ قتل کیس ،اپیل منظور ،45سال قید کی سزا کا لعدم، ملزم بری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے بجلی بل تنازعہ پر تین افراد کو قتل جبکہ 4 کو زخمی کرنے کے مقدمے میں 45 سال قید اور جرمانے کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا ملزم جہانگیر کی جانب سے کیس کی پیروی سید مبشرشاہ ایڈووکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم جہانگیر پرالزام تھا کہ اس نے 2013 میں پولیس اسٹیشن جہانگیرہ کی حدود میں بجلی بل سے متعلق تنازعہ کے حل کے لئے منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کرکے حلیم خان سمیت تین افراد کو قتل جبکہ ثنا خوا اور دولت سمیت 4 افراد کو زخمی کیا تھا۔ ماتحت عدالت نے ملزم کو قتل کے مقدمے میں عمرقید جبکہ دیگر افراد کو زخمی کرنے کے مقدمے میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔
تازہ ترین