پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث 22ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک عدد کا ر ، 11 مو ٹر سا ئیکلیں ، 15 مو بائل فونز ، نقد رقم او ر منشیا ت بر آمد کر لی ہے ابتدائی تفتیش کیدوران ملزمو ں نے BRT سٹیشن سے موٹر سائیکل چوری جبکہ ہسپتال سے موبائل فون چوری کرنے کی وارداتو ں کا اعترا ف کر لیا ہے۔ایس پی کینٹ طاہر وزیر نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ تھانہ ٹاون اور تہکال پولیس نے 7ملزمو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک عدد موٹر کار،3 عدد موٹر سائیکل،9 عدد موبائل فونز 800 گرام آئس اور ایک کلو گرام چرس برآمدکر لی۔ اسی طرح تھانہ پشتخرہ پولیس نے مدعی عبداللہ کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ تھانہ حیات آباد اور تھانہ تاتارا پولیس نے رہزنی، گھروں سے چوری میں ملوث ، منشیات فروشی،جعلی کرنسی اور دیگر جرائم میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔