• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا و چینی چوروں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، لیاقت شباب

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما پشاور کے ڈویژنل صدر پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پروانے اور جیالے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لئے سروں پر کفن باندھ کر میدان میں نکل آئے ہیں۔ حکمرانوں کے خلاف ملک کے کونے کونے و چپے چپے میں دما دم مست قلندر ہو گا آٹ چوروں چینی چوروں، لٹیروں و بنارسی ٹھگوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف جیالوں کا راستہ نہ روک سکے۔ جیالوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ و کوڑے کھاتے ہوئے بھی جئے بھٹو کے زور دار لگاتے رہے۔ شیخ رشید پرویز خٹک اور اقتدار کے لئے بار بار سیاسی وفاداریاں بدلنے والے سیاسی بھگوڑے جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتے جنرل ضیاء الحق جنرل پرویز مشرف ہر چڑھتے سورج کا پوجا کرنے اور اقتدار کے خاتمے کے ساتھ ہی نئے آمر کے قدم چومنے والے عمران نیازی کی ڈوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتے۔
تازہ ترین