آپ آف لائن ہیں
جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایکواڈور: 3جیلوں میں فسادات، 75 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 75 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کی 3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں 67 قیدی مارے گئے ہیں۔

ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا، گویاقوئیل اور لاٹاکنگا میں پیر کو پھوٹنے والے ان فسادات پر 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے 2 گروپوں کی جانب سے قیادت کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ جیلوں میں تلاشی لینے اور ہتھیار برآمد کرنے کے بعد فسادات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

ایکواڈور کے صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تینوں جیلوں میں ہونے والے فسادات میں مجرم تنظیمیں ملوث ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس کی مدد کیلئے جیلوں میں فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید