• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاگیہ شری کی شادی کیوجہ سے سلمان خان کو کافی عرصے کام نہیں ملا

نئی دہلی(مانیترنگ ڈیسک) سپرہٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی سمن یعنی بھاگیہ شری کی پیدائش 23 فروری، 1969 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1989 میں سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ فار بیسٹ فیمیل ڈیبیو ملا تھا۔ اس کے بعد وہ ’تیاگی (1992)‘ اور ’رانا (1998)‘ میں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی بزنس مین ہمالیہ داسانی سے شادی کرلی تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے فلموں سے دوری اختیار کرلی۔ بھاگیہ شری کی پیدائش مہاراشٹر کے سانگلی کے رائل فیملی میں ہوئی تھی۔بھاگیہ شری کا اصلی نام شری منت راج کماری بھاگیہ شری راج پٹوردھن ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہندی فلموں میں کام کیا ہے، بلکہ وہ بھوجپوری اور کنڑ فلموں میں بھی اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔ بھاگیہ شری کے دو بچے ہیں۔ ان کے بیٹے کا نام ابھمنیو داسانی ہے اور بیٹی کا نام اونتکا داسانی ہے۔ 2015 میں انہیں مہاراشٹر حکومت نے ’بھاگیہ شری یوجنا‘ کا برانڈ امبیسڈر بنایا تھا۔ میں نے پیار کیا میں لوگوں کو سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کافی پسند آئی تھی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس فلم میں لوگوں نے سلمان خان سے زیادہ ’بھاگیہ شری کو پسند کیا تھا اور حال یہ ہوگیا تھا کہ سلمان خان کو اس فلم کے بعد کسی اور فلم کا آفر بھی نہیں مل رہی تھی۔ سلمان خان نے اس کا انکشاف آپ کی عدالت میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے پیار کیا کے چار پانچ مہینے تک کوئی کام نہیں ملا تھا مجھے، ایسا لگ رہا تھا کہ کام ملے گا بھی نہیں، کیونکہ بھاگیہ شری میڈم نے اس وقت طے کرلیا تھا کہ وہ اب فلمیں نہیں کریں گی اور شادی کرلیں گی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کرلی اور فلم کا پورا کریڈٹ بھی لے کر بھاگ گئیں۔ ایسا لگا انڈسٹری والوں کو کہ لیڈ فنکار تو صرف وہی تھیں، میں تو کچھ تھا ہی نہیں۔

تازہ ترین