• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بارکونسل کی ہڑتال آج کامیاب بنائیں گے‘ وکلاء

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار کونسل کے ارکان قاری رحمت اللہ کاکڑ ، نجم الدین مینگل، خلیل احمد پانیزئی نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے وکلاء اسلام آباد کے وکلاء کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاپنےبھائیوں کو کسی بھی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گےرات کی تاریکی میں سی ڈی اے اور پولیس کی جانب سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے چیمبرز کا انہدام اور9سال پرانے چیمبرز بھی منہدم کردئیے گئے جس سے وکلاء کو نقصان پہنچارہنمائوں نے پاکستان بارکونسل کی جانب سے آج کی حمایت کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء کے نقصان کاازالہ کرکے باراوربنچ کوتصادم سے بچایاجائے ۔
تازہ ترین